پہلی نظر کے سائیڈ افیکٹ

صاحبوں یہ پہلی نظر بھی بڑی کمال کی چیز ہوتی ہے

اس پہلی نظر کے دامن میں  انسان کی زندگی کے بڑے راز دفن ہوتے ہیں شاعروں ادیبوں ںنے  پہلی نظر کے رومانوی پہلو کو موضوع بنا کے بہت کچھ لکھا لکھتے نہ تو کیا کرتے یہ ظالم پہلی نظر ہے ہی ایسی چیز انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی لیکن میرا موضوع اس وقت پہلی نظر کے رومانوی پہلو کو زیر بحث لانا بلکل نہیں ہے بلکہ میرا موضوع تو شروع ہوتا ہے جب یہ پہلی نظر رومانوی داستانوں سے نکل کر حیقی دنیا میں حیقی کرداروں کی زندگی میں ھماری رائے کی صورت میں اثرانداز ہوتی ہے یعنی ھمارے معاشرے میں جہاں ہم نے اس پہلی نظر سےجڑی سحر انگیز داستانے سنی ہوتی  ہیں وہیں  اس پہلی نظر سے جڑا ایک اور پہلو بھی ہے جیسے انگریزی زبان میں بیان کریں تو کچھ اسطرح کہیں گے

first impression is the last impression

آپ نے اکثر اس طرح کے جملے سنے ہی ہونگے  

مثلاً

. مجھے تو وہ انسان پہلی نظر میں ہی ایک آنکھ نہ بھایا

.میں تو پہلی نظر میں پہجان گیا تھا کہ آپ ایک شریف نفس قسم کے انسان ہیں

.وہ تو دیھکنے میں ہی بورنگ قسم کا انسان لگتا ہے

.وہ دیکھنے میں ہی معصوم لگتا ہے

وہ تو شکل سے ہی کھڑوس لگتا ہے

یہ جو پہلی نظر والا  معاملہ ہے  یہ رومانوی داستانوں کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اسکا   داستانوں سے نکل کر حقیقی دنیا میں رائے کی صورت میں اثرانداز ہونا مناسب نہیں ہے  کیونکہ لوگوں کے بارے میں اکثر ھماری اچھی یا بری پیشنگوئیاں غلط  ثا بت ہوتی ہیں میں تو یہ کہوں گا کہ!

First impression is not the last impression

ہمیں لوگوں کے بارے میں فوری کسی بھی قسم کی اچھی یا بری رائے قائم کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ کبھی کبھی آنکھوں دیکھا بھی پورا سچ نہیں ہوتا لوگوں کو سمھجنے اور انکو جاننے میں وقت لگتا ہے اگر آپ کسی کو جاننا چاہتے ہیں تو اسکے لیے وقت درکار ہے

(بلاگ پہ آنے اور بلاگ بڑھنے کے لیے میں آپکا بے حد شکرگزار ہوں یہ میری ذاتی رائے تھی جوبلاگ کی صورت میں آپکی خدمت میں پیش کردی میری رائے کوئی حرف آخر نہیں اگر آپ اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو جواب دیجیے کا بوکس حاضر ہے آپ کی رائے سر آنکھوں پے